17 جولائی، 2016، 1:26 PM

چین نے بحیرہ جنوبی چين سے فلپائن کے ماہی گيروں کو نکال دیا

چین نے بحیرہ جنوبی چين سے فلپائن کے ماہی گيروں کو نکال دیا

ہیگ میں واقع عالمی عدالت کے بحیرجنوبی چین کے مقدمے میں چین کے خلاف فیصلے کے بعد چین نے فلپائن کے ماہی گیروں کو اس علاقہ سے باہرنکال دیا ہے اوران سمندری حدود میں فلپائن سمیت کسی بھی ملک کے اشتعال انگیز اقدامات کا فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  ہیگ میں واقع عالمی عدالت کے بحیرجنوبی چین کے مقدمے میں چین کے خلاف فیصلے کے بعد چین نے فلپائن کے ماہی گیروں کو اس علاقہ سے باہرنکال دیا ہے اوران سمندری حدود میں فلپائن سمیت کسی بھی ملک کے اشتعال انگیز اقدامات کا فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چینی کوسٹ گارڈ نے بحرجنوبی چین میں داخل ہونے والے فلپائنی ماہی گیروں کو بھیڑبکریوں کی طرح ہانکتے ہوئے زبردستی ان متنازعہ سمندری حدود سے نکال دیا۔ چین کے خلاف عالمی عدالت جانے والا فلپائن ایک طرف چین سے عالمی عدالت کے فیصلے کا احترام کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے اور دوسری طرف کشیدگی کو کم کرنے کا خواہشمند بھی ہے۔ فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سابق صدر فیڈل ریموس کواس معاملے پر مذاکرات کے لیے چین بھیجیں گے۔ ذرائع کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کنگ کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی ملک نے چین کے سکیورٹی مفادات کے خلاف اشتعال انگیز اقدام اٹھانے کی کوشش کی تو ہم اس کے جواب میں فیصلہ کن اقدام اٹھائیں گے۔
 

News ID 1865555

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha